کامونکے یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام عالمی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے ریلی کا اہتمام

کامونکے یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام عالمی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے ریلی کا اہتمام کیاگیا ریلی کا روٹ سٹی چوک سے اے ایس پی آ فس تک تھا.کامونکے

دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے صحافیوں کی قربانیاں بے مثال ہیں،صحافت ایک اہم ذمہ داری ہے جس کاہدف عوام کی رہنمائی کر نا،لوگوں تک درست حقائق اور سچ پہنچاناہے۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے چودھری احسان اللہ ورک،اے ایس پی سردار ایاز خان نے کہا کہ میڈیا اور پولیس کا کردار معاشرے میں بہت اہمیت کاحامل ہے ہم دونو ں کو مل کر معاشرے کی بہتری اور امن و آمان کے لئے کام کرنا ہوگا،صدر کامونکے یونین آف جرنلسٹس شیخ بشارت علی،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران شیخ منیر احمد اور ایف ای سی ممبر پی ایف یو جے عابد صدیق چودھری نے پاکستان کو آزادی اظہار پر ریاستی جبر اور ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں آزادی صحافت کے منافی قرار دیا ہے

ودیگر نے گزشتہ روز کامونکے یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام عالمی یوم صحافت کے موقع پر نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریلی میں صحافی برادری سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ اس دن کا مقصد عالمی سطح پرصحافتی آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کا حصول بھی ہے جس میں آزادی صحافت میں پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں کا سدباب بھی کیا جا سکے۔انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں خصوصا فلسطین کی حالیہ صورتحال میں شہید ہونیوالے صحافیوں کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی صحافیوں نے جانوں کی پرواکئے بغیر جس طرح مظلوموں کی آواز کودنیا تک پہنچایا اور رائے عامہ ہموار کی وہ خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ آزادی صحافت بنیادی حقوق میں سے ہے اس پر کوئی قدغن نہیں لگائی جاسکتی اورنہ ہی لگانی چاہیے، آج صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد اور حقیقی تقاضا ہے کہ صحافتی برادری کو صحافی ذمہ داریاں ادا کرنے میں آزادی حاصل ہو، انکے جائز حقوق کا تحفظ ہو۔
ریلی کے شرکا میں احمد رمضان سابق کونسلر بلدیہ ،وقاص اکرم جٹھول ، غلام شیر ، ان کے علاوہ سینئر صحافی شیخ رشید احمد ،صدیق کلہ ، اسلم گوندل، شاہد سلیم ،متین حیدر ، سہیب منیر،امجیددانش، عرفان انجم ،رانا عرفان خان ،ڈاکٹرسجاداحمد طاہر، ساجد علی،نوید گورائیہ، ملک راشد ،سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

کامونکے یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام عالمی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے ریلی کا اہتمام“ ایک

اپنا تبصرہ لکھیں