یوم صحافت پر گھوٹکی یونین آف جرنلسٹ کا مظاہرہ

دنیا بھر کی طرح آزاد صحافت عالمی ڈے کے موقع پر گھوٹکی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے یونین کے رہنماؤں نے ڈی ایچ کیو پریس کلب میرپورماتھیلو سے بھٹائی چوک تک ریلی نکالی گئی گھوٹکی یونین آف جرنلسٹس کے صدر لالا قادر بھٹو ۔ پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما سید اشرف شاہ ۔ لطیف لغاری کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی آزاد صحافت زندہ آ باد کے فلک شگاف نعرے شرکاہ نے ہاتھوں میں پینافلیکس پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالباتی تحریر درج تھی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لالاقادر بھٹو سید اشرف شاہ لطیف لغاری پینل چاچڑ۔ ملک اسلم حسینی۔ حسین بھٹو ظہیر سومرو۔ آدم پتافی ۔ برکت میرانی ظاہر شاہ ۔ ظہیر سومرو۔ عابد ملک قادری جٹ ودیگر نے کہاکہ شہید جان محمد مہر اجے لولانی دلیر اور بےباک صحافی جن کو حق سچ لکھنے کی پاداش میں شہید کیاگیا مگر ان کے اصل قاتل اب بھی دندناتے پھر رہے ہیں ان کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا لیکن اب تک پولیس ان کے اصل قاتل وسہولت کاروں کو گرفتار نہیں کر سکی صحافیوں نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی جی سکھر سے مطالبہ کیا کہ اصل ملزمان کو گرفتار کر کہ شہید کے خون سے انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں