سربراہ پاک بحریہ نوید اشرف نے جمعہ کے روزچین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
چیف آف نیول سٹاف نوید اشرف کی چین کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ہو ژونگ منگ سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں فریقین کے مابین دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف نوید اشرف نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اُجاگر کیا۔
کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور مضبوط دوطرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
نیول چیف کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان بالعموم اور مسلح افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔
Very nice.. nice reporting