اسلام آباد میں مناسک حج و عمرہ کے لیے ضروری اشیا کی نمائش

اسلام آباد نجی کمپنی اور نیشنل پریس کلب کے تعاون سے عازمین حج و عمرہ کے لیے ایک مختصر تربیتی کورس پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

جمعرات کے روز منعقدہ نمائش میں حرمین شریفین کے ماڈلز کے زریعے مناسک حج عمرہ کا طریقہ مع سلائیڈ پروجیکٹر کے دکھایا گیا جس میں زائرین کے لیے مناسک حج و عمرہ کے فریضہ کی درست انداز میں ادائیگی کا مفصل طریقہ سکھایا گیا اور مختلف چارٹ نقشوں اور ماڈلز کے زریعے اس مبارک فریضہ کی ادائیگی کی تربیت فراہم کی گئی۔

اس موقع پر نجی کاروباری ادارے کی طرف سے زائرین کے لیے دوران سفر استعمال ہونے والی بنیادی ضرورت کی اشیا کی بھی راہنمائی فراہم کی گئی۔

اس نمائش اور مناسک حج عمرہ تربیہ سیشن کا مقصد پاکستانی زائرین اور عوام الناس کو حج اور عمرہ کے حوالے سے بہترین انداز میں راہنمائی فراہم کرنا تھا تاکہ ان مقدس مقامات پر جانے والے زائرین اپنے ملک کے لیے اچھے تعارف کا زریعہ بن سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں