ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے منگل کی شام دوران چیکنگ فیملی سے غیرمناسب رویہ اپنانے اور نکاح نامہ طلب کرنے پر سخت نوٹس لیا ہے۔
ایس پی سواں نے وقوعہ کی انکوائری کی۔وقوعہ میں ملوث دو پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔جبکہ عوام کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے اور ناقص تفتیش پر پانچ پولیس افسران محکمہ سے برخاست کر دیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ایسے واقعات ہرگز ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
ڈئی آئی جی سید شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے تمام افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی کہ چیکنگ کے دوران نہ تو منہ سونگھنا ہے نہ نکاح نامہ طلب کرنا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے پولیس اہلکاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ شہریوں کے ساتھ غیرمناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں نو تعینات شدہ آئی جی رواں ہفتے میں تین واقعات پر نوٹس لے کر انکوائریاں مقرر کر چکے ہیں۔
جن میں پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت، کالج طالبات کی بھری وین کو پولیس کی طرف سے یرغمال بنانے اور خاتون پولیس افسر کے گاڑی پر لٹک کر ڈیوٹی پر جانے واقعات شامل ہیں