کینیا کی ہائیکورٹ میں جویریہ صدیق کی درخواست پر ارشد شریف شہید کے قتل کیس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی
اگلی سماعت تک تمام فریقین سے جواب طلب، درخواست میں جویریہ صدیق نے جی ایس یو جرنل سروس یونٹ کو فریق بنایا ہے، ہمراہ پانچ پولیس اہلکاروں کے، جو قتل کے مقدمے میں نامزد تھے۔ اس کے علاوہ کینیا کے اٹارنی جنرل، ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوشن، آئی جی نیشنل پولیس سروس، انڈپینڈنٹ پولیس اور نیشنل پولیس سروس کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزاروں میں جویریہ صدیق کے ہمراہ کینیا یونین آف جرنلسٹ، کینیا کارسپونڈینس ایسوسی ایشن بھی ہیں۔
اس کیس میں چار عالمی اداروں، آئی سی ایف جے، آئی ڈبلیو ایم ایف، میڈیا ڈیفینس اور ویمن جرنلزم بھی شامل ہیں، جو ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے