صدر مملکت سے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات

صدرمملکت پاکستان آصف علی زرداری سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلی گلبر خان نے ملاقات کی اورصدر مملکت کو گلگت -بلتستان حکومت کے ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیاانھیں گلگت-بلتستان کی عوام کو درپیش مختلف مسائل بالخصوص تعلیم اور صحت کی سہولیات کی کمی اور بے روزگاری بارے بتایا گیاگورنر اور وزیر اعلیٰ نے صدر مملکت کو گلگت بلتستان کے دورے، گلگت بلتستان اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی

صدر نے کہا کہ گلگت -بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کےلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے
علاقےکو معدنیات اور جواہرات جیسے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے قدرتی وسائل کو علاقے کی معاشی خوشحالی کیلئے مکمل طور پر ترقی دینا ہوگی
صدر مملکت نے گلگت-بلتستان کے نوجوانوں کی تربیت اور ہنرمندی کےلئے پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مارکیٹ طلب کے مطابق قابلِ قدر صلاحیتوں سے لیس کیا جائے علاقے میں جامع اور پائیدار ترقی کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی
گلگت- بلتستان کی خود کفالت کےلئے مقامی کاروبار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں،
صدر نے گلگت-بلتستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گلگت -بلتستان کے شعبہ تعلیم اور صحت کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے پر توجہ دینا ہوگی

اپنا تبصرہ لکھیں