اسلام آباد : بیرون ملک پاکستان مشنز کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ میں ائرپورٹ اوٹ سورسنگ کی کوششوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے بعد ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ پر اسٹیئرنگ کمیٹی کی 9ویں میٹنگ کا انعقاد منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیر خارجہ جناب اسحاق ڈار کی پاکستان ایمبسیز/ مشنز کے سربراہان/سفیروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں سیکرٹری ایوی ایشن / ڈی جی سی اے اے نے اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ پیش کیا،جس کے مطابق ترکیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت کا اسلام انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاؤہ پیرس، اسپین، جرمنی، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے معروف ایئرپورٹ آپریٹرز کی بھی اسلام آباد ایئرپورٹ میں مثبت دلچسپی دیکھنے میں آئی۔
غیر ملکی ایئرپورٹ آپریٹرز/سرمایہ کاروں کا اعتماد اور دلچسپی پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کی عکاس ہے۔
آئی ایف سی کے مطابق، غیر ملکی سرمایہ کار اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بولی کے عمل میں گہری دلچسپی کا ظاہر کر رہے ہیں۔
اجلاس میں ہوائی اڈوں پر سروس کے معیار کی بہتری کے لئے بین الاقوامی کنسلٹنٹس کے تیار کردہ (کے پی ائی) اور بنچ مارکس کا بھی جائزہ لیا گیا۔جس میں ہوائی اڈوں پر مسافروں کو سروس ڈیلیوری بنچ مارکس کے مطابق بلارکاوٹ ہر سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔
وزیرخارجہ کی (ائی ایف سی) کو لاہور اور کراچی ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرے کی ہدایت بھی کی گئی۔
وزیر خارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرونی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کوششوں کو فروغ دینے پر زور
ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے، سیکریٹری قانون و انصاف شریک ہوئے۔ان کے ساتھ ساتھ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری (ایم او ایف اے- ایم ای)، ایڈیشنل سیکریٹری (بی او ائی) بھی شریک ہوئے،جبکہ ڈی جی اے ایس ایف، ڈی جی اے این ایف، ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے (امیگریشن)، پاکستان کسٹمز اور آئی ایف سی ٹیم کے سینئر افسران کی جانب سے بھی شرکت کی گئی۔