پنجاب اسمبلی میں MPA سردار محمد علی خان کال ایٹنشن نوٹس پر حسن ابدال پولیس اور انتظامیہ حرکت میں آ گئی

پنجاب اسمبلی میں MPA سردار محمد علی خان کال ایٹنشن نوٹس پر حسن ابدال پولیس اور انتظامیہ حرکت میں آ گئی
حسن ابدال کی تاریخ میں پہلی بار پہلا MPA سردار محمد علی نے معصوم بچیوں کی برہنہ وڈیو بنانے کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی میں کال ایٹنشن نوٹس پیش کیاجس پر آئ جی پنجاب آر پی او نے فوری کاروائ کا عمل شروع کیا تو ضلع اٹک ڈی پی او تھانہ سٹی پولیس اور انتظامیہ حرکت میں آ گئی حسن ابدال اسپیشل ایجوکیشن سکول میں بچیوں کی برہنہ وڈیو بنانے والے درندہ صفت انسان عمران شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔حلقہ کا مسلہ اسمبلی میں پیش کرنے معصوم بچیوں کے حق میں آواز بلند کرنے اور حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کرنے پر اہلیان علاقہ MPA سردار محمد علی خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
یاد رہے عمران شاہ کےخلاف تھانہ سٹی اور ڈی پی او اٹک کو اس حوالے بہت پہلے تحریری درخواستیں دی گئی تھی جہاں مکمل خاموشی چھائ ہوئ تھی۔لیکن MPAسردار محمد علی خان کا اسمبلی میں یہ ایشو بیان کرنا تھا کہ پولیس نی فوری ایکشن لیتے ہوۓ عمران شاہ کو گرفتار کر لیا ۔۔
اس سارے واقع پر سردار محمد علی خان کا کہنا تھا میرا کسی پر کوئی احسان نہیں اپنے حلقے کے لوگوں کے لیے جو کچھ ہو سکا انشاءاللہ کروں گا جس محبت سے لوگوں نے مجھے عزت دی میرے پاس الفاظ ہی نہیں کہ میں ان کا شکریہ ادا کر سکوں

اپنا تبصرہ لکھیں