جمعہ کی شام آئی جی اسلام آباد نے خاتون پولیس افسر کی گاڑی میں لٹک کر ڈیوٹی جانے کی ویڈیو کا سخت نوٹس لے لیا۔اور ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم جاری کردیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ خاتون افسر اپنی مرضی سے وہاں کھڑی ہے۔جو کہ حفاظتی حوالے سے خطرناک بات ہے۔اس حوالے سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
خاتون پولیس افسر کے مرد پولیس اہلکاروں کی طرح سفر کرنے پر ان کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے اسلام آباد کے مرد پولیس اہلکار اکثر پولیس کے ٹرکوں اور گاڑیوں پر اسی طرح سفر کرتے پائے جاتے ہیں۔
نو تعینات شدہ آئی جی اسلام آباد کا 24 گھنٹے میں دوسری شام کو دوسرا نوٹس سامنے آیا ہے۔اور اس نوٹس پر بھی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز جمعرات کی شام بھی آئی جی اسلام آباد نے پولیس کی طرف سے طالبات سے بھری وین کو یرغمال بنانے پر نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا تھا۔