اسلام آباد ڈپلومٹک انکلیو میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پکڑی گئی

ایف آئی اے نے اسلام آباد کے سفارتی علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کر لیں۔

ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں واقع عیسی جی نامی میڈیکل سٹور میں بدھ کے روز چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔

چھاپے کے دوران جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کر لیں۔چھاپہ مار کاروائی میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر اور دیگر ڈریپ حکام بھی شامل تھے۔

جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کو ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں قبضے میں لے لیا گیا۔مذکورہ ادویات بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان کے خلاف انکوائری درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں