پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے شعبہ تعلیم کے زیر نگرانی بین الاقوامی لٹریسی ایوارڈ 2024 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا یہ پروگرام ایرڈ لٹریسی سکول کے 10 سال مکمل ہونے پر منعقد کیا گیااور ان تمام شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ ڈالا اور نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ایرڈ لٹریسی سکول کا آغاز 2013 میں ہوا پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے رئیس جامعہ نے اس مقدس مشن کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد ان بچوں کی نشاندہی کرنا تھا جو کسی بھی وجہ سے اپنی تعلیم نامکمل چھوڑ کر گھروں میں بیٹھے تھے تو ان بچوں کی تعلیم تک رسائی کو ممکن بنانا تھا اس مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز اور انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کام کی شروعات کیں اس کے علاوہ جرمن ایسوسی ایشن گبز GIBBZ بھی اس مقدس مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے تعاون سے آٹھ مختلف پراجیکٹس بھی پایہ تکمیل کو پہنچے اس پروگرام کے مہمانان خصوصی رئیس جامعہ کوہاٹ یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر نصیر الدین، ڈاکٹر غلام مصطفی نمائندہ جرمن ایسوسی ایشن گبز GIBBZ اور رئیس جامعہ پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم تھے۔ ڈاکٹر قیصرہ پروین انچارج ایرڈ لٹریسی سکول نے اس پروگرام میں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران یوسف نے سکول کی 10 سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور سب کی کاوشوں کو سراہا ایرڈ لٹریسی سکول کے طلبہ نے مختلف پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہو ئے اس پروگرام کو چار چاند لگا دیے اس پروگرام میں نمایاں شخصیت کو GIBBZ کی طرف سے بین الاقوامی لٹریسی ایوارڈ ز 2024، سرٹیفیکیٹس اور انعامی رقم سے بھی نوازا گیا ان نمایاں شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران یوسف چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، ڈاکٹر قیصرہ پروین انچارج ایرڈ لٹریسی سکول، وہاڑی سے ڈاکٹر رضوانہ طاہر اور مس ثمینہ ناز شامل تھی بعد ازاں اس مشن سے جڑے اساتذہ میں بھی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جن میں ڈاکٹر تحسین احسان، ڈاکٹر مہوش جبین، نشوا شریف اور فوزیہ اقبال شامل تھے مہمانان خصوصی نے بھی تمام شرکاء سے خطاب کیا اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ آخر میں رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے سب شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور 10 سال مکمل ہونے پر سب کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تمام فیکلٹی ممبرز اور انتظامیہ کے تعاون کو سراہا۔ اور دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔