وزیراعظم شہباز شریف اسی ہفتے سعودیہ کے دورے پر جائیں گے عطاتارڑ

منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اس ہفتے کے آخر میں وزیر اعظم شہباز شریف دوبارہ سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

ہم نے پاکستان کی ساکھ کو بحال کیا، سعودی عرب کا وفدیہاں آتا ہے۔ پاکستان، ایران کے سربراہ نے بھی تجارتی حجم کو بڑھانے کی بات کی تو پاکستان کی ساکھ کو شناخت کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں سرمایہ کاری ہوگی، یہ ملک ترقی کرے گا، اڈیالہ جیل والے کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا تو وہ معاملہ اب ختم ہو چکا۔ملک میں ترقی آرہی ہے، یہاں سرمایہ کاری ہورہی ہیں۔

بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں پرائیویٹ اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ صحت مند ہیں۔اگر کوئی تحفظات ہیں تو کھل کر بات کریں کہ کیا بات ہے۔ان کی زندگی کے خطرے کی جھوٹی مہم چلائی جاتی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا انہوں نے قسم کھائی ہے دفاعی اداروں کے خلاف بات کرنے کی، یہ خارجہ پالسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، چھٹیاں منانے نہیں گئے۔

اب اس ملک میں سازشی بیانیے نہیں چلیں گے، اس بات پر کوئی یقین نہیں کرے گا، مشاہد اللہ نے ٹھیک کہا تھا کہ زمین بیچ ڈالی، ضمن بیچ ڈالا ایک قیدی نے میرا وطن بیچ ڈالا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جیل سے بنائی جانی والی کہانیاں جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے جو بھی اقدامات کرنے ہوں گے وہ ہم کریں گے،

اپنا تبصرہ لکھیں