وفاقی محتسب نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے خلاف شکا یات کا ازخود نوٹس لے لیا.وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن دفتر اسلام آباد کا دورہ کر ے گی۔
ترجمان وفاقی محتسب کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمدقریشی نے ڈائریکٹو ریٹ آف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے خلاف بدانتظامی کی شکایات کا ازخود نو ٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے سینئر افسروں پر مشتمل ایک معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جورواں ہفتے ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔
وفاقی محتسب ن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کے خلاف بدانتظامی بشمول ٹیکس کے تخمینہ، گاڑیوں کی رجسٹریشن، ان کے معائنہ اور رجسٹریشن کارڈ حاصل کرنے میں تاخیر اور ایجنٹوں کی دخل اندازی سے متعلق بڑ ی تعداد میں شکایات کا نوٹس لیتے ہو ئے یہ معائنہ ٹیم تشکیل دی ہے۔
معائنہ ٹیم اپنے دورہ دورہ کے دوران شکایات کاجائزہ لے گی اور ان کے حل کے لئے تجاویز پر مبنی اپنی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر ے گی۔
سینئر ایڈ وائزر کی سربراہی میں یہ ٹیم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فس اسلا م آباد کے دورے کے دوران موقع پرموجود افراد کی شکایات بھی سنے گی۔ اور ایکسا ئزاینڈٹیکسیشن انتظامیہ سے مل کران کاقابل عمل حل تلاش کرے گی۔
وفاقی محتسب نے ایکسائز اینڈ ٹیکیشن کے معائنہ کے لیے سوموار 22 اپریل کا دن مقرر کیا تھا تاہم ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے باعث معائنہ کا دن تبدیل کر دیا گیا جو کہ رواں ہفتے ممکن ہے۔
ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کامونکی میں بھی کافی گڑبڑ چل رہی ہے