وزارت اقتصادی امور کا چینی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی (سیڈکا) کے وفد کی پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سیکرٹری اقتصادی امور کی جناب سے چیئرمین سِڈکا، لو ژاؤہائی کی قیادت میں معزز چینی وفد کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دورے پر تہہ دل سے خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر وفد کے ساتھ پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے معزز سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ بھی موجود تھے۔
حکومت پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے بندھن کو مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے کیلیے منتظر ہے۔
یاد رہے، چینی وفد 21 اپریل سے 25 اپریل 2024 تک پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر ہے۔