ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اور ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہیں۔
صدر رئیسی کا پاکستان میں ایک وسیع پروگرام ہے۔یہ دورہ پاک ایران تعلقات کی گہرائی اور وسعت کی عکاسی کرتا ہے۔
ایرانی صدر اور وزیراعظم پاکستان، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے جہاں ان کی صوبائی قیادت سے ملاقات ہوگی