ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج 22اپریل پاکستان پہنچیں گے۔مہمان کی آمد پر 11 ایوینیو کا نام بدل کر ایران ایوینیو رکھ دیا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی 22 سے 24 اپریل 2024 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ فروری 2024 میں عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام کے علاوہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہوگا۔

اس اہم دورے کے دوران صدر رئیسی صدر اور وزیراعظم پاکستان، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ وہ لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں فریقین کے پاس پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت، رابطے، توانائی، زراعت اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہوگا۔ وہ علاقائی اور عالمی پیش رفت اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون پر بھی بات کریں گے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخ، ثقافت اور مذہب میں جڑے مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔ یہ دورہ پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

ان کے دورے پر اسلام دارلحکومت کو مختلف رنگوں کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے ۔ صدر ایران کو خوش آمدید کہنے کے لیے ائیرپورٹ سے سیکٹریٹ تک بینرز ،سٹیکرز اور دونوں ممالک کے قومی پرچموں اور مختلف رنگوں کے جھنڈوں کو لگایا گیا ہے۔
مہمان کی امد پر 11 ایوینیو کا نام تبدیل کر کے ایران اینیو رکھنے کی منظوری دے دی گئی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج 22اپریل پاکستان پہنچیں گے۔مہمان کی آمد پر 11 ایوینیو کا نام بدل کر ایران ایوینیو رکھ دیا گیا“ ایک

اپنا تبصرہ لکھیں