ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعت اسلامی کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ اور 13 سالہ بیٹے عمر کی گرفتاری کے خلاف پریذڈنٹ ہیومن رائٹس میاں زاہد سلطان میڈیا کوآرڈینیٹر محمد زعیم ثاقب کی زیر صدارت احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور فیلکسز اٹھا کر اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا میاں سلطان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر جاری حملوں کی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی کفیت ہے غزہ میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر پوری دنیا کے اسلامی ممالک کو شدید تشویش ہے اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر بندی نا کی تو اس کے نتائج پوری دنیا کو بھگتنے پڑیں گے یہ معاملہ صرف مقبوضہ بیت المقدس کا نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کا ہے۔