بشریٰ بی بی کے طبّی معائنے میں ابتدائی طور پر سامنے آنے والے حقائق نہایت تشویشناک اور ہمارے خدشات پر مہرِ تصدیق ثابت کرتے ہیں، عدالتی حکم پر سرکاری ڈاکٹرز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں بشریٰ بی بی کا طبّی معائنہ (اینڈوسکوپی) کیا گیا،
طبّی معائنے میں بشریٰ بی بی کو تیزاب/زہریلا مواد ملا کھانا دیے جانے، ان کے نظامِ انہضام خصوصاً خوراک کی نالی اور معدے میں تیزاب کی زائد مقدار سے پیدا ہونے والے زخم واضح نمایاں ہیں، زہریلا مواد ملا کھانا کھانے سے بشریٰ بی بی کے منہ خصوصاً ہونٹوں پر نمایاں ہونے والے اثرات بھی تاحال باقی ہیں،
آج کے نتائج نے بشریٰ بی بی کے طبّی معائنے میں حکومت اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی تاخیر کی اصل وجوہات بھی قوم پر آشکار کر دی ہیں، زہریلی/تیزاب کی آمیزش زدہ خوراک دیے جانے کے اتنے عرصے بعد بھی بشریٰ بی بی کے جسم میں اس کے اثرات زہر کی نوعیت اور ان کی زندگی کو لاحق خطرات کو واضح کرتے ہیں،
ثابت ہوگیا کہ ناحق جیل بشریٰ بی بی کی صحت اور جان سنگین خطرات کی شکار ہیں، انہیں مزید قید میں رکھنا ان کی جان کو کسی بڑے خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،لازم ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہریلا مواد دیے جانے کے معاملے کی مفصل تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ داروں کا کڑا محاسبہ کیا جائے،
عدالت عالیہ بشریٰ بی بی کو ان کا بنیادی حق دے اور ایک بیہودہ ٹرائل کے ذریعے سنائی جانے والی سزا معطّل کرکے ان کی فوری رہائی کے احکامات صادر کرے،
بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کو پیشِ آنے والے کسی بھی حادثے کی صورت میں بانی چیئرمین ذمہ داران کی نشاندہی کر چکے ہیں، ان سے حساب قوم لے گی، ترجمان تحریک انصاف