میر پور خاص میں پیپلز بس سروس کا آغاز،وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے افتتاح کردیا

کراچی۔سینئیر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اطلاعات ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نےمیرپورخاص میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ
اس وقت پاکستان کی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی مشکلات میں مبتلا ہے اور اس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہر ممکن کوشش ہے عوام کو رلیف فراہم کرکے سستے اور بہتر ماحول میں سفری سہولیات فراہم کی جائیں
مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوامی خدمت کے 10 نکاتی ایجنڈے کی شروعات کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کے مطابق اپنے کام کی شروعات کی ہےآج میرپورخاص کی عوام کے ساتھ ساتھ سندھ صوبے کے لیے اہم دن ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کے دیرینہ مسائل کوحل کیا ہےصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بدقسمتی سے چند بے وقوف اور نفرت کی سیاست کرنے والوں نے اس ملک کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی کاوشوں سے کراچی ، لاڑکانہ ، سکھر ، حیدرآباد اور اب میرپورخاص میں پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد سندھ کے ہر ضلع میں پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا اور کہا کہ کراچی میں سب سے پہلے خواتین کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کیا گیا جو سہولت یورپ ، کئنیڈا اور دیگرترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں ہے اور مزید جلد سندھ بھر کے دو روٹ میں پنک بس سروس کا آغاز کیا جائے گا اور کہا کہ یہ اعزاز بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو جاتا ہے کہ کراچی میں سب سے پہلے ای وی الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا شرجیل انعام میمن کہا کہ مہنگائی ، پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیپلز بس سروس کے حکومت سندھ کی جانب سے عوام کو سستی سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے سبسڈی دی جا رہی ہے سینئیر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے عوام کو بہتر اور سستی سفری سہولیات کا مرحلہ ابھی جاری ہے جس میں پہلے مرحلے میں پنک ، ای وی اور ریڈ بس سروس کے بعد اب اورینج بس سروس ، یلو بس سروس ، انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس سروس کی سہولت کا آغاز اس سال کیا جائے گا تاکہ شہروں کو آپس میں جوڑا جا سکے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی و دیرپا منصوبوں جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جو ناقابل تسخیر پروگرام بن چکا ہے اور کہا کہ پی پی پی کی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر %A