قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات

جمعرات، 19 اپریل، 2024: اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان قازقستان کی پارلیمان کے ساتھ روابطوں کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف کے حامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین سے ملاقات کے دوران گفتگو کیا جنہوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر سے ملاقات کی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمانی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں میں اضافہ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے قومی اسمبلی آف پاکستان میں پاک قازقستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو مکمل طور پر فعال کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین عوامی سطح پر رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔

سپیکر نے توانائی، زراعت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان رابطوں میں اضافے کی تجویز پیش کی۔

قازقستان کے سفیر یرژان کِستافن نے سردار ایاز صادق کو تیسری بار اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پارلیمانی روابطوں کو فروغ دینے سے متعلق اسپیکر کی تجویز سے اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں