زائدالمعیاداور غیرموثر شناختی کارڈزپر جاری شدہ موبائل سمز بند

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کے روز نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند کرنے کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے نادرا حکام کو پنجاب میں بنائے گئے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت کی۔ماڈل نادرا آفس کے قیام سے سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی اور عوام کو سہولت ملے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس میں عوام کی سہولت کیلئے ڈیتھ سرٹیفیکٹ کی فیس ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیرداخلہ نے کہا نادرا پاکستان کی پہچان ہےعوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کےلیےنادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں۔پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی۔

پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرایا جائے۔شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے۔

نادرا کی طرف سے عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نادرا ہیڈ کوارٹر میں تمام شعبوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیرداخلہ نے نادرا ہیڈکوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

اس موقع پرچئیرمین نادرا نے۔ 25 2024 کے لیے نادرا کا روڈ میپ پیش کیا۔روڈمیپ میں جدید و مرحلہ وار سیکیورٹی آرکیٹیکچر، سائبر سیکیورٹی آڈٹ اور ملازمین کی سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی شامل ہے۔نادرا سٹریٹجک پلان کے تحت شہریوں کی 100 فیصد رجسٹریشن کے سلسلے میں اقدامات کی تفصیل بھی دی گئی.

نادرا کی طرف سے وزیرداخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ نادرا ٹیکنالوجی و انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور رجسٹریشن مراکز کے آن لائن پلیٹ فارمز کو بھی بہتر بنائے جائیگا۔جس سے مقامی شہریوں سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ان سہولتوں تک موثر انداز میں رسائی حاصل ہو گی۔

نادرا رجسٹریشن سنٹرز پر سیلف سروس کیوسک قائم کرنے اور موبائل رجسٹریشن فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔منتخب مراکز پر شفٹوں کے اوقات کو بڑھانے اور ہفتہ وار تعطیل کے دنوں میں بھی سروس فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں