صدر مملکت نے دہشت گردوں کے ہاتھوں مسافروں کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
صدر کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے پوری قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مسترد کرتی ہے سیکیورٹی فورسز پوری قوم کی مدد سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں
صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا
صدر مملکت کی جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت ، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی