چئیرمین کا انتخاب سینٹ میں برتری ثابت کریں گے شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے.پاکستان پیپلزپارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری کو ثابت کرے گی.عوام اور کارکنان کل ایک جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔

پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی نے رابطوں کا عمل تیز کردیاہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے خصوصی کمیٹی کے اراکین نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کیئے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے خصوصی کمیٹی، امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لئے متحرک ہے۔چیئرمین سینیٹ کے لئے پی پی پی امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سے شیری رحمان اور نوید قمر نے رابطہ کر کے انتخات کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیدیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں