وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے اے پی این ایس، سی پی این ای اور پی بی اے کے عہدیداران سے کی ملاقاتیں کرتے ہوٸے کہا ہے کہ میڈیا ہاوسز اور میڈیا ورکرز کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے، انھوں نے تینوں تنظیموں سے علحیدہ علحیدہ بات کرتے ہوٸے کہا کہ میڈیا ورکرز، صحافیوں اور اخباری صنعت کو درپیش مسائل، معاشی صورتحال سے حکومت آگاہ ہے ۔صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے سمیت ان کے حقوق کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے،
میڈیا ہاﺅسز کے واجبات کئی سالوں سے التواءکا شکار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میڈیا ہاﺅسز کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں، ای سی سی نے میڈیا ہاﺅسز کو بقایا جات اور واجبات کی ادائیگی کے لئے ضمنی گرانٹ کی منطوری دے دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ
وزارت اطلاعات حکومت، صحافیوں اور میڈیا ہاﺅسز کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ صحافیوں کے علاج معالجہ کے لئے ہیلتھ کارڈ پر کام شروع کر دیا ہے، انہیں جلد ہیلتھ کارڈ جاری کر دیا جائے گا، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی،
معاشی مشکلات ضرور ہیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت معاشی مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام کیا جا رہا ہے، بلیک اکانومی ہمارا بہت بڑا مسئلہ ہے،
ٹیکس نادہندگان کے لئے میکنزم بنایا جا رہا ہے،
معیشت کے استحکام کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، میڈیا تنظیموں نے اس موقع پر یقین دھانی کراٸی کہ حکومت کے معاشی بحالی کے لئے تمام اقدامات میں بھرپور ساتھ دیں گے،میڈیا تنظیموں نے فنڈز کے اجراءمیں تعاون فراہم کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا شکریہ ادا کیاملاقات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے تفصیلی بریفنگ دی