جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر منایا گیا

آج ملک بھرمیں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نو منتخب سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جمعتہ الوداع کو *عالمی یوم القدس* کے طور پر منایا گیا، اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قبلہ اوّل کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بعد از نماز جمعہ ریلیاں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے کیے گئے، ملک کے مختلف شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، ڈیڑہ غازی خان۔ بہاولپور۔ لیہ رحیم یار خان بھکر، ہنگو کوہاٹ، کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی، گلگت، سکردو اور مظفر آباد میں ریلیاں، مظاہرے، ائمہ جمعہ والجماعت نے اپنے خطبوں میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف تقاریر کرتے ہوئے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔سندھ میں عالمی القدس ریلی کراچی نمائش چورنگی سے تبت سنٹر تک نکالی گئی جس میں مرکزی رہنما ناصر عباس شیرازی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ سید باقر زیدی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی تبت سینٹر مرکزی اآزادی القدس ریلی سے خطاب میں ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہاسرائیلی بربریت میں امریکہ برابر کا مجرم ہے عالمی قوانین کی پامالی، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور غزہ میں بدترین نسل کشی کا اصل ذمہ دار امریکہ ہےمزاحمت کے بلاک کو سلام پیش کرتے ہیں۔مظلومین کی مدد کا حق ادا کر دیا ہےاسلامی ممالک کے حکمرانوں نے تاریخی خیانت کی ہے۔قحط ،بچوں اور عورتوں کے استحصال و قتل عام میں اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خیانت شامل ہےپاکستان نظریاتی بنیادوں پر حاصل ملک ہےفلسطین پر قائد کا موقف ناجائز اسرائیلی وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہےفلسطین کا دو ریاستی حل امریکی منصوبے کی حمایت ہے مجلس وحدت نے یوم القدس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے پارلیمنٹ میں یوم القدس پاکستان کے غیور عوام کی ترجمانی ہےدنیا بھر کے غیور عوام فلسطین عوام اور مزامت کے ساتھ ہیںانشاءاللہ فلسطینی شہدا کے مقدس لہو کے ذریعے اسرائیلی عسکری قوت کو شکست دیں گے۔دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ، لاہور میں نکالی گئی القدس ریلی اسلام پورہ سے شروع ہو کر اسمبلی ہال پر اختتام پذیر ہوئی، جسکی قیادت صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ سید علی اکبر کاظمی کر رہے تھے، جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی اور صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی سرپرستی میں القدس ریلی کا انعقاد ہوا، خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں ریلی کی قیادت صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ جہانزیب جعفری اور پارہ چنار میں آغا مزمل فصیح نے کی، بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں القدس ریلی کا انعقاد ہوا جس کی قیادت مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ سید ہاشم موسوی نے کی، گلگت بلتستان میں مرکزی ریلیوں کی قیادت صوبائی صدر آغا سید علی رضوی اور علامہ نیئر عباس مصطفوی نے کی۔ملک بھر کی طرح مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد راولپنڈی اور آئی ایس او راولپنڈی ڈویڑن کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نو منتخب سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر قیادت مرکزی القدس ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین، بچے بوڑھے اور جوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت، ریلی کا آغاز بعد از نماز جمعہ امام بارگاہ G-6-2 سے ہوا اور ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں غزہ کے مظلومین کی حمایت اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مقررین نے
خطاب کیا، شرکاء نے امریکہ واسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کیئے، ریلیوں کا اختتام دعائے وحدت کے ساتھ کیا گیا۔

.

اپنا تبصرہ لکھیں