گورنر سندھ سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاق کے ترقیاتی منصوبوں ، شہر قائد کے صنعت کاروں کے مسائل پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاق کے ترقیاتی منصوبوں ، شہر قائد کے صنعت کاروں کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑنے گورنر سندھ کے فلاحی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کا آئی ٹی پروگرام قابل تعریف اقدام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف نوجوان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی بلکہ ملک کی صنعت میں بھی تیزی آئے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں