ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے چیئرمین ڈاکٹر ارشد محمود نے عیدالفطر کے موقع پر ادارہ کے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی اعزازیہ کی منظوری دی ہے ۔ سجاد احمد ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ کے دستخطوں سے 4 اپریل کو جاری آفس آرڈر نمبر 53/2024 کے مطابق یہ اعزازیہ ملازمین کی 31 مارچ 2024 ء کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا ۔ جبکہ رواں مالی سال کے دوران 180 سے زائد غیر معمولی رخصت( بلا تنخواہ) حاصل کرنے والے، 180 یوم سے زائد ملازمت سے معطل رہنے والے ملازمین اور سزا یافتہ ملازمین کو اس اعزازیہ کی ادائیگی نہیں کی جائے گی ۔ اعزازیہ کی منظوری کے باعث ای او بی آئی کے ملازمین میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔