صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی صدرِ مملکت کو صدر ِپاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں بارے بتایا

مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا

پورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی، صدر مملکت

ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں