شجر کاری مستقبل کی نسلوں کے لیے تحفہ ہے۔چوہدری اصغر علی پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس کامونکے

شجر کاری مستقبل کی نسلوں کے لیے بہترین تحفہ ہے۔ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے بہترین ماحول اور زمین چھوڑ کر جائیں۔

کامونکی گریجویٹ کالج آف کامرس میں شجر کاری مہم کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کالج پرنسپل نے کہا ہم کالج کے طلبہ کو شجر کاری مہم میں شامل کر کے زمین کے زیور اور ماحول کی اہمیت سے روشناس کروا رہے ہیں۔

کالج کی شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کامونکی سرکل کے ایس پی شاہد وڑائچ صاحب ، اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار بھنگو صاحب اور محکمہ جنگلات کے افسران نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان افسران نے کالج طلبہ کے ہمراہ شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔شرکاء نے طلبہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا درخت زمین کا زیور ہونے کے ساتھ ساتھ انسانوں اور تمام جانداروں کو پھلوں پتوں اور بیجوں کے زریعے خوراک بھی مہیا کرتے ہیں۔

جبکہ ماحول کو صحت بخش رکھنے کے لیے درختوں سے بہتر زریعہ آج تک بنی نوع انسان دریافت نہیں کر سکا۔

شرکاء نے کہا شجر کاری صرف پودے لگانے تک محدود نہیں ہے بلکہ اپنے یاتھ سے لگائے پودے کی دیکھ بھال کر کے اس کو مکمل طور پر پروان چڑھانے تک ذمہ داری ادا کرنا ضروری ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں