حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب ہو گئے ۔

حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب ہو گئے ۔جماعت اسلامی نے انھیں باقاعدہ الیکشن میں 5 سال کے لیے کثرت رائے سے امیر منتخب کیا ہے ۔ اس بات کا اعلان الیکشن کمیٹی کے چیٸرمین راشد نسیم نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔۔حافظ نعیم الرحمان اس سے قبل جماعت اسلامی کراچی کے امیر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن 1972 میں حیدرآباد، سندھ میں ایک متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے
⦿ ان کے والدین کا آبائی تعلق علیگڑھ سے تھا
⦿ وہ چار بھائی اور تین بہنیں ہیں،
⦿ وہ نارتھ ناظم آباد ، بلاک A میں ایک کرائے کے مکان میں رہتے ہیں ۔
⦿ حافظ نعیم الرحمن کے ماشاءاللہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے، دو بیٹے حافظ قرآن بھی ہیں
⦿ حافظ نعیم الرحمان کی بیگم ، شمائلہ نعیم ڈاکٹر ہیں اور جماعت اسلامی کی فعال رکن ہیں *
⦿ جامع مسجد دارالعلوم، لطیف آباد، یونٹ 10 سے حفظ کیا
⦿ ابتدائی تعلیم نورالاسلام پرائمری اسکول، حیدرآباد سے حاصل کی اور میٹرک علامہ اقبال ہائ اسکول سے کیا
⦿ حیدرآباد سے میٹرک کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن کی فیملی کراچی منتقل ہوگئی
⦿انہوں نے پاکستان شپ اونرز کالج سے انٹرمیڈیٹ کیا ۔
⦿ انہوں نے ملک کی معروف درس گاہ این ای ڈی یونیورسٹی سے بی ای سول انجینئرنگ میں کیا ۔
بعد ازاں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اسلامک ہسٹری میں ماسٹرز بھی کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں