کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت ڈویژنل کراپ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

کپاس کی کاشت اور اہداف بارے آگاہی لیں۔
کسانوں کو کپاس کی فصل کے حوالے سے آگاہی کے لئے ہیلپ لائن بنائی جائے کسانوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے جعلی وغیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف کارروائی کریں ایسے گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کے ٹھکانوں کو بند کرائیں کسانوں کو نہری پانی کی ٹیل تک فراہمی یقینی ہونی چاہیے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ڈویژن بھر میں کاشتکاروں کوکپاس کہ فصل کی کاشت کے بارے میں موثر آگاہی دی جائے اس ضمن میں دیہی علاقوں میں سیمینارز کا انعقاد ناگزیر ہے کسانوں کے نمائندوں کی طرف سے درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت سبزی منڈیوں میں کسانوں کوتحفظ فراہم کیا جائے۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کپاس کی فصل کی پیداوار اور کسان دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اجلاس میں موجود کسانوں نے ڈویژن میں کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے موثر اقدامات پر کمشنر فیصل آباد کا شکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں