صدر مملکت نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا صدر مملکت اور برطانوی ہائی کمشنر کا دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ،صدر مملکت کا۔کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں پاک برطانیہ تعلقات کو اعلیٰ سطحی رابطوں اور عوامی تعلقات سے تقویت ملی ہےمعیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، غربت کے خاتمے پر توجہ دی جائے گی موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے سنگین چیلنج ہے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں شامل ہے
پاکستان میں شمسی اور ہوائی توانائی کی بڑی صلاحیت موجود ہے
شمسی اور ہوائی ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہےصدر مملکت نے بادشاہ چارلس سوئم اور پرنسز آف ویلز کیتھرین مڈلٹن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا