ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے فیڈرل مجسٹریٹ جج ضیاء فاروقی کا سفیر پاکستان کا پرتپاک استقبال
ضیاء فاروقی ڈسٹرکٹ کورٹ کے پہلے پاکستانی نژاد جج ہیں وہ 2020 سے فیڈرل مجسٹریٹ جج کے عہدے کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں
مجسٹریٹ جج ضیاء فاروقی مسلم امریکن پبلک سروس کے بورڈ آف ایڈوائزرز کے رکن بھی ہیں
علاوہ ازیں وہ امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے جارج ٹاؤن لاء سکول کے بورڈ آف ایڈوائزرز کے بھی رکن ہیں۔ وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے پاکستانی مسلمان رکن ہیں۔
سفیر پاکستان اور مجسٹریٹ جج ضیاء فاروقی کی امریکی عدلیہ سمیت مختلف اداروں میں پاکستان نژاد امریکی شہریوں کی خدمات پر گفتگو
دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات خصوصاً اعلیٰ تعلیم اور طلباء کے تبادلوں کے حوالے سے بات چیت
پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کا مختلف اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات سر انجام دینا پاکستان کے لئے قابل فخر ہے: سفیر پاکستان
پاکستان امریکی شہری دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے ضمن میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں: سفیر پاکستان
سفیر پاکستان کی فیڈرل جج ضیا ء فاروقی کو دورہ پاکستان کی دعوت جو انہوں نے قبول کی۔
بعد ازاں سفیر پاکستان نے کچھ وقت کمرہ عدالت میں بھی گزارہ اور ایک اہم مقدمے میں عدالتی کاروائی کا مشاہدہ کیا۔