ایوانِ صدر میں افطار ڈنر میں ملک کے مختلف شہروں سے آئے یتیم بچوں نےشرکت کی صدر مملکت نے صوبائی حکومتوں پر یتیم بچوں کی پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات لینے پر زور دیا صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت کے كار ِخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں آج پھول جیسے بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئییتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے یتیم بچوں سے ملاقات بھی کی
تقریب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیرمین ائیر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان آرفن کیئر فورم یتیم بچوں کی بہترین پرورش اور نگہداشت کیلئے کام کر رہا ہے صحت مند معاشرے کمزور طبقات بالخصوص یتیم بچوں کی نشوونما اور تعلیم و تربیت کا خیال رکھتے ہیں ملک میں 46 لاکھ کے قریب یتیم بچے ہیں ایوانِ صدر میں بچوں کو مدعو کرنے سے انکے اعتماد میں اضافہ ہوگا، حوصلہ افزائی ہوگی