گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رشین فیڈریشن کے قونصل خانے پہنچ کر
قونصل جنرل آندرے فیڈروف سےماسکو واقعہ پر اظہار افسوس کیا ۔گورنر نے
قونصل خانہ میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں سانحہ ماسکو پر اپنے تاثرات درج کئے۔ انھوں نے کہا کہ ماسکو میں دہشت گردوں کی جانب سے معصوم انسانوں کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔ دہشت گرد کسی بھی معاشرے کا ناسور ہوتے ہیں، وہ اپنے مذموم مقاصد کے لئے بے گناہ انسانوں کا خون بہانے سے دریغ نہیں کرتے ۔ اس افسوس ناک واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں ۔انھوں نے رشین فیڈریشن کے عوام اور صدر ولادی میر پیوٹن سے بھی اظہار افسوس کیا