قیام پاکستان کے خواب کو حقیقیت کا روپ ملا اور قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت میں آزاد پاکستان حاصل کیا گیا

جڑانوالہ میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے اور شایان شان طریقے سے منایا گیا اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی جڑانوالہ نے واک کا اہتمام کیا جس میں عبدالحنان خان اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ یاسر رضاء گیلانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور پی ایم ایل ن کے سینئر رہنماء بلال بدر چوہدری ملک عرفان خلیل اور مقامی صحافیوں وکلا اور تاجروں نے بھر پور شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان نے اس موقع پر کہا کہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی، امن وسلامتی، قومی یکجہتی کے لئے دن رات کام کرنا ہوگا اس موقع پر خصوصی دعا اور تحریک پاکستان کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر نے اہل وطن کو یوم پاکستان کی مبارکباددی اور کہا کہ23 مارچ کا اہم اور یادگار دن تحریک پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ملک عرفان خلیل مسلم لیگی رہنماء نے کہا کہ اس روز قرارداد پاکستان منظور کی گئی، قیام پاکستان کے خواب کو حقیقیت کا روپ ملا اور قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت میں آزاد پاکستان حاصل کیا گیا۔ یوم پاکستان مناتے وقت پوری قوم کی طرف سے تعمیر پاکستان کے عزم کی تجدید کرکے ترقی اور خوشحالی کی جانب تیزی سے آگے بڑھنے کا پیغام دیا جا رہا ہے۔انہوں نے مستقبل کے معماروں سے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں متحد ہو کر وطن کی خدمت کا درس دیتا ہے جس کو کبھی نہیں بھولنا اور شہری ترقی کے مراحل میں اپنے حصے کاکردار ادا کرنا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں