چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس کمشنر سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت چیف سیکرٹری پنجاب نے نگہبان رمضان پیکج پر تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت کی گھرانوں کی تصدیق کے عمل پر بھی بریفنگ لی کمشنر فیصل آباد نے ڈویژن میں نگہبان رمضان پیکج پر عملدرآمد پر بریفنگ دی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرچاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 5لاکھ 50ہزار175خاندانوں میں راشن پیکٹس تقسیم ہوچکے ہیں نگہبان رمضان پیکج کا ڈویژن میں 67فیصد ہدف مکمل کرلیا گیا ہے مارکیٹوں وبازاروں میں پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر عملدراامد جاری ہے ماڈل رمضان بازاروں میں بھی رعایتی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے