اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں تین بی ایس پروگرامز لانچ کرے گی فزیکل ایجوکیشن، سائیکالوجی اور انٹرنیشل ریلیشنز شامل ہیں

اسلام آباد-‘تعلیم سب کے لئے ‘علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا مشن ہے، یونیورسٹی کا پیغام گھر گھر پہنچارہے ہیں، کوشش ہے کہ پاکستان کا ایک بھی بچہ آؤٹ آف سکول نہ رہے، علم کے فروغ کی اس مہم کو مشنری جذبے کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے’اِن خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ریجنل کیمپس کوہاٹ میں ٹیوٹرز، ریسورس پرسنز، سٹاف، مقامی سماجی شخصیات، طلباء و طالبات اور اُن کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ‘تعلیم سب کے لئے’مشن کے تحت ہم ملک بھر کے جیلوں میں مقید افراد، خواجہ سراؤں، معذور افراد اور شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کررہے ہیں، غریب اور مستحق طلبہ کو فیسوں میں رعایت دیتے ہیں، 80فیصد یا زائد نمبرز لینے پر طلبہ کو اُن کی سمسٹر کی فیس واپس کرتے ہیں۔ طلبہ کے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے، ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ یونیورسٹی آئندہ سمسٹر سے فزیکل ایجوکیشن،سائیکالوجی اورانٹرنیشنل ریلیشنز میں بی ایس پروگرامز آفر کرے گی۔وائس چانسلر نے مقامی طلبہ کی سہولتوں میں اضافے کے لئے یہ بھی اعلان کیا کہ مناسب جگہ ملنے پر ہم کوہاٹ میں یونیورسٹی کا کیمپس بھی تعمیر کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی گلگت بلتستان، قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے لوگوں کو میٹرک کی تعلیم مفت دیتی ہے۔انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر کو داخلہ مہم تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ریجنل ہیڈ، آصف جیلانی نے وائس چانسلر کو کامیابیوں اور اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں