پانی کا عالمی دن ۔۔پائیدار بنیادوں پر پینے کا صاف پانی امن اور خوشحالی کو یقینی بنائے گا۔ مرتضی وہاب میٸر کراچی

پانی کے عالمی دن کے مناسبت سے میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں میئر کراچی اور چیئرمین واٹر کارپوریشن کی حیثیت سے پانی کے اس عالمی دن کے موقع پر اپنے اس عزم کو دہرانا چاہتا ہوں کہ شہر میں پانی کی فراہمی کے ذریعے امن اور ہم آہنگی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی انھوں نے کہا کہ آج یہ اہم دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پائیدار بنیادوں پر پینے کا صاف پانی امن اور خوشحالی کو یقینی بنائے گا جو سندھ حکومت کا منشور بھی ہے
کراچی کے تمام علاقوں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا
اپنی آنے والی نسلوں اور اس کرہ ارض کے لیے پانی کا احتیاط سے استعمال کرنا ہم سب پر فرض ہے پانی کفایت شعاری سے استعمال کریں کیونکہ یہ ہمارا دینی، معاشرتی، قومی فرض اور وقت کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ لکھیں