ایف آئی اے اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد ان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ایف آئی ٹیم نے میاں چنوں کی اوڈ کالونی ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔جہاں پہلے سے گرفتار ملزم خالد کے ساتھیوں نے ایف آئی اے ہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔
ملزموں نے ایف آئی اے ٹیم پر دھاوا بول کر سرکاری کار بھی توڑ پھوڑ دی۔ملزمان نے گاڑی کی توڑ پھوڑ کے ساتھ تین ایف آئی اے اہلکاروں کو مبینہ طور پر یرغمال بنا لیا۔ملزمان نے ایف آئی اہلکاروں کو ڈیرے پر لے جا کر ان پر بدترین تشدد کیا۔بعد ازاں پولیس نے یرغمالی ایف آئی اے اہلکاروں کو بازیاب کر لیا ہسپتال منتقل کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپوزیٹ سرکل ملتان کی چھاپہ مار ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے میاں چنوں کے علاقے میں کاروائی کی جہاں پر پہلے سے گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں نے چھاپہ مار ٹیم کو زودکوب کیا۔
ایف آئی اے ملازمین کو زودکوب کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ واقعہ کے تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے انکوائری کی ہدایت کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے متعلقہ آفیسر کو انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔