صدر مملکت آصف علی زرداری سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات

ملاقات میں پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر بھی موجود تھےپاکستان -بحرین برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں پاکستان -بحرین تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے

دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہےپختہ یقین ہے کہ پاکستان میں ایک خوشحال ملک بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے ، ملک مزید مضبوط ہو گا کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی امید ہے کہ پاکستان صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں آگے بڑھے گا

بحرین نیشنل گارڈ کمانڈر نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان بہترین دفاعی تعاون ہے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کیلئے بحرین کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا
جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے صدر مملکت کو بحرین کے دورے کی دعوت دی
صدر مملکت نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے دورے ، مبارکباد پر شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ لکھیں