کراچی -پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ماروی فصیح نے قرارداد جمع کرائی۔شمالی وزیرستان حملے میں کرنل سمیت سات جوان شہید ہوئے تھے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہشتگرد حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔
حملے میں سندھ کے بہادر سپوت کرنل کاشف سید سمیت پاک دھرتی کے ساتھ جوانوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ سینکڑوں افراد کی جان کو محفوظ بنایا.
دہشتگردی کے ان بزدلانہ حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف بھرپور اقدام کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے . قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ جن کی قربانیوں کے سبب آج وطن عزیز میں کروڑوں لوگ محفوظ ہیں۔