ڈائیوو روڈ پر نجی مارکی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دو واسا ملازمین کی ہلاکت کا معاملہ۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا نوٹس۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،مسلم لیگی رہنما طلال چوہدری،میاں عرفان منان کا مقبول ٹائون چک 100 ج۔ب میں متوفی کے گھر کا دورہ افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار متوفی آصف مسیح اور شان مسیح کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی دکھی خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے مرنے والوں کو واپس نہیں لاسکتے لیکن ان کی مالی امداد کریں گے اگرچہ دونوں متوفی واساکے ملازم تھے لیکن اتوار چھٹی کے روز واسا کی ڈیوٹی پر نہیں تھے تاہم افسوسناک واقعہ پر دکھ ہے واسا کی ڈیوٹی کے دوران سانحہ نہیں ہوا دونوں متوفی ملازمین محکمہ کی اجازت کے بغیر حفاظتی انتظامات کئے بغیر پرائیویٹ طور پر کام کررہے تھے واسا تمام ملازمین کو سیور لائیز کی صفائی کے دوران حفاظتی سازوسامان فراہم کرتا ہے واسا ہمیشہ ایک دو ورکر کی بجائے گینگ کی صورت میں ڈیوٹی تفویض کرتا ہے تاکہ ملازمین ایک دوسرے کو ہنگامی صورتحال میں ریسکیو کرسکیں ایم ڈی واسا نے بتایا کہ ریگولر ملازم کو حکومتی پالیسی کے مطابق اعزازیہ دیا جائے گا متوفی کے خاندانوں سے 17 اے کے تحت واسا میں بھرتی کیا جائے گا ڈیلی ویجز شان مسیح کو ڈیلی ویجز رولز کے تحت مالی امداد ہوگی مارکی انتظامیہ کی طرف سے دونوں خاندانوں کو ساڑھے 27 لاکھ روپے دلوادیئے ہیں جو برابر تقسیم کئے گئے۔5/5 لاکھ روپے لیبر قوانین کے مطابق دلوائے جائیں گے۔ریگولر ملازم کی بیوہ کو ریٹائرمنٹ کی عمر تک پینشن دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں