پاکستان کی نو منتخب 19 رکنی کابینہ نے سوموار کے روزایوان صدر میں حلف اٹھا لیا ہے۔ایوان صدر میں ہونیوالی حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔
حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام ، چودھری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔ اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب اور احد چیمہ نے بھی حلف اٹھا لیا جبکہ اعظم نذیر تارڑ اور شزافاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تقرری کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 19 نام تجویز کیے تھے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج شام کو طلب کر رکھا ہے۔