پاکستان ریلوے انتظامیہ نے یکم رمضان البارک سے 15رمضان المبارک تک ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا ہے.جس کے مطابق پہلی شفٹ صبح 8بجے سے لیکر دوپہر 1بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام 6بجے تک ہوگی۔اس کے علاوہ جمعہ کے روز دن12بجکر 30منٹ سے دوپہر 2بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔اور جن دفاتر میں سنگل شفٹ کام کر رہی ہے وہاں وقت کی تبدیلی نہیں ہو گی۔
اسی طرح رمضان المبارک میں ریلوے دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق ہفتہ میں 5دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار اس طرح ہوگے۔پیر سے جمعرات تک صبح9بجے سے دوپہر 3بجے تک اور جمعہ کے روز صبح 9بجے سے12بجکر 30منٹ تک کام کریں گے۔جو دفاتر ہفتہ میں 6روز کام کریں گے ان کے اوقات کار صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک ہوں گے جبکہ جبعہ کے روز صبح 9بجے سے لیکر دوپہر 12 بجکر 30 منٹ تک کام کریں گے۔