خاتون کو آن لائن جنسی ہراسگی کرنے پر فیصل حبیب نامی ملزم عارف والا سے گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی نے کاورائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم فیصل حبیب کو گرفتار کر لیا۔ملزم خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث تھا۔ملزم نے واٹس ایپ کے ذریعے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کے نام سے سوشل میڈیا اکاونٹ بنا رکھے تھے۔ملزم نے جعلی فون سموں کا استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ اکاونٹ بنائے ہوئے تھے۔ملزم متاثرہ خاتون کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔

ملزم فیصل حبیب کو عارف والا سے گرفتار کیا گیا جس نے متعدد ای میل اکاونٹ بنائے ہوئے تھے۔ملزم نے مزکورہ ای میل ایڈریس پر خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز رکھی ہوئی تھیں۔جبکہ ملزم کے قبضے سے 3 عدد موبائل فون، یو ایس بی، مائیکرو کارڈ اور 12 سمز برآمد ہوئی ہیں۔ملزم فیصل حبیب کع گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں