عارف علوی عہدے کا وقار نہ پا سکے۔صدارت کے سیاہ دور کا خاتمہ ہو گیا بلال اظہر

پاکستان مسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عارف علوی کبھی بھی صدر کے عہدے کے وقار تک نہیں پہنچ سکے،وہ ایک گروہ کےاہلکار بن کر کام کرتے رہے،قومی اسمبلی کی تحلیل اور سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس عارف علوی کی لیگیسی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی ایوان صدر میں ملاقات سمیت غیر آئینی کام اور غیر آئینی میٹنگز کرواتے رہے۔انکی صدارت کی مدت پوری ہونے سے ایک انتہائی سیاہ دور صدارت کا خاتمہ ہوا ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا گزشتہ روز آصف علی زرداری ملک کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔یہ الیکشن پارلیمان اور جمہوریت کی مضبوطی کا سبب بنے گا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہاملک میں الیکشن کمیشن اور عدالتیں موجود ہیں،اگر اعتراض ہے تووہاں جاکر اپنی درخواست دائر کریں، سپریم کورٹ نے ثبوت مانگے تو کہا گیا ہم نے ٹی وی پر یہ رزلٹ دیکھے ہیں۔ 8 فروری والے انتحانات کے نتیجے میں کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملی.ہم نے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا.کوئی بھی جماعت اگر حکومت بناسکتی تھی تو وہ آئیں حکومت بنائیں. ملک کے معاشی مسائل اور سیاسی استحکام کے لیے حکومت سازی کی ،شہباز شریف کو اسی اتحاد نے وزیراعظم اور آصف علی زرادی کو صدر منتحب کروایا ہے.

انہوں نے کہا ایک گروہ کی طرف سے الیکشن میں دھاندلی کا شور مچایا جارہا ہے،یہ جماعت پہلی بار ایسا نہیں کررہی، انہوں نے یہ کام 2013ء سے کام شروع کر رکھاہے2013 کے انتحابات کے بعد بھی ایک شیحص نے پارلیمان پر لعنتیں بھیجیں۔2018ءمیں ایسا الیکشن ہوا جس کی ٹکٹس بھی انہوں نے خود تقسیم نہیں کیں۔ آج تک اس جماعت نےملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا۔

بالاکوٹ جیسا اہم مسئلہ ہوا تو وہ شخص اس وقت بھی اپوزیشن کیساتھ نہ بیٹھا۔پھرحکومت جاتی دیکھ کر آئی ایم ایف پروگرام سے معاہدہ توڑ دیا۔ملک کو ڈیفالٹ اور سری لنکا جیسے حالات میں دھکیلنے کی کوشش کی،شوکت ترین تیمور جھگڑا نے عمران خان کی ہدایت پر آئی ایم ایف کو خط لکھے ،اب پھربانی پی ٹی آئی نے ایم ایف کو ایک خط لکھا ہے۔اس گروہ کا ایک شخص اسمبلی فلور پر سگریٹ نوشی کرتا رہا۔الیکشن نتائج پر ہمارے بھی تحفظات ہیں، ہمارے دیگرسینئر راہنماء اپنے حلقوں سے الیکشن ہارے ہیں۔یہ نہیں ہوسکتا کے پی میں الیکشن درست ہیں جبکہ باقی ملک میں دھاندلی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں