آصف علی زرداری دوسری بار پھر صدر منتخب ہو گئے

کراچی۔صدارتی انتخابات میں آصف علی زرداری صدر منتخب ہو گئے۔ سینٹ ،قومی اسمبلی اور چاروں صوباٸی اسمبلیوں میں اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے۔

آصف علی زرداری نے الیکٹرول کالج سے 411 الیکٹرول ووٹ اور ان کے مد مقابل محمود خان اچکزٸی نے 181 ووٹ حاصل کیٸے۔ آصف علی زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن،مسلم لیگ ق ،متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان عوامی پارٹی،نیشنل پارٹی، کی حمایت حاصل تھی ۔ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزٸی کو پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل کی، بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت حاصل تھی ۔ آصف علی زرداری کو پارلیمنٹ سمیت سندھ اسمبلی ،پنجاب اسمبلی،اور بلوچستان میں واضح برتری حاصل ہوٸی ۔ بلوچستان اسمبلی سے آصف علی زردای نے کلٸین سوٸیپ کیا ۔ محمود اچکزٸی کو بلوچستان سے کوٸی ووٹ نہیں ملا۔ محمود اچکزٸی کو خیبر پختون خواہ اسمبلی میں برتری حاصل رہی ۔ جماعت اسلامی ، جمعیت علما اسلام ،تحریک لبیک ،حق دو پارٹی نے پولنگ میں حصہ نہیں لیا ۔
آصف علی زرداری پہلے صدر ہیں جو دوسری بار منتخب ہوٸے ہیں۔ آصف علی زرداری کی کامیابی پر کراچی میں پیپلز سیکٹریٹ بلاول ہاوس پر جشن کا سماں رہا ۔کارکنان نے مٹھاٸیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں