اسلام آباد ہفتہ کے روز نو منتخب صدر مملکت آصف علی زردای کو مبارکباد دینے کیلئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس آئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان کو بھاری اکثریت سے کامیابی پرمبارکباد دی۔
نو منتخب صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کا شکریہ اد کیا.جبکہ آصف علی زرداری کو مبارکباد دینے کیلیے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی بھی وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس آئے۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے صدر پاکستان کو مبارکباد دی۔
سابق وزیرائے اعلی بلوچستان نوبزادہ ثنااللہ زہری اور عبدلقوس بزنجو نے بھی صدر مملکت آصف علی زردای کو مبارکباد دی۔صوبائی اسمبلی کے اراکین علی مدد جتک، میر صادق عمرانی، آغا شکیل درانی، سیف اللہ مگسی بھی وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ موجود تھے۔